Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد اور میپکو کے اعلیٰ افسران میں ملاقات

میپکو ہیڈکوارٹر میں مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے میپکو کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی۔

میٹنگ میں لاہور سے مرکزی عہدیداران حاجی یونس کمبوہ، رانا شفیق،غلام مصطفیٰ کمبوہ انکے ہمراہ تھے۔

میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید احمد نے کہا آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین پورے پاکستان میں ملازمین کی اکثریت کی رائے سے منتخب ہو کر آتی ہے،ہائیڈرو یونین ہمیشہ ملازمین کی مدد کو شامل حال رکھ کر اتھارٹی کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیے ہوئے ہے،یونین ھذا مختلف اوقات میں وفاقی وزیر،وفاقی سیکرٹری و دیگر اعلی افسران سے ملاقاتیں کرکے ملازمین اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ متحرک رہتی ہے۔

یونین کی کاوشوں کی بدولت تنخواہوں اور پنشن کے علاوہ دیگر الاؤنسز ضم کرنے کی ہدایات جاری ہوچکی ہیں۔

وفات پا جانے والے ملازمین کی کوٹہ میں بھرتی ہونے والے ملازمین کے بچے لم سم پیکج پر نہیں بلکہ کانٹریکٹ پر رکھے جائیں گے، یہ ہدایات یونین کی کاوشوں کی وجہ سے جاری کی جاچکی ہیں۔

میپکو میں سٹاف کی شدید قلت ہے،نئے ملازمین کی بھرتی ازحد ضروری ہوتی جارہی ہے۔نئی بھرتی میں واپڈا ملازمین کے بچوں کو فوقیت دی جائے۔

ڈویژن لیول پر میپکو کی جانب سے یونین کے اشتراک سے سیفٹی سیمینار کا انعقاد جاری ہے،اس کو مزید اچھے خطوط پر استوار کرنے کے لئے میپکو اتھارٹی کی جانب سے ہدایات جاری کی جائیں۔

چھٹی والے دن لائن اسٹاف و دیگر ملازمین کام کرتے ہیں۔لیبر قانون کے مطابق واجبات اگلے مہینے میں فوری ادا کیے جانے چاہیں۔مگر موقع پر افسران اس کو کافی لیٹ کر دیتے ہیں۔اس کا نوٹس لیا جائے۔

میٹرز کی خریداری ہنگامی بنیادوں پر کی جانی چاہیے تاکہ صارفین میں پھیلی ہوئی پریشانی اور ذہنی اذیت کم ہو سکے۔

ریکوری پر جانے والے ملازمین کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے،نوٹس میں کئی بار دیا جا چکا ہے کہ دوران ریکوری ملازمین کے ساتھ کنزیومر حضرات مار کٹائی کرتے ہیں،جس سے ہمارے ملازمین شدید زخمی بھی ہوتے رہے ہیں۔

ملازمین کی پروموشن سرکل کی سطح پر ہونی چاہیے۔

میپکو اتھارٹی کے شکرگزار ہیں کہ وہ شہداء کے بچوں کے ملازمت کے آرڈرز جاری کر رہے ہیں۔

میٹنگ میں ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر,چودھری محمود امجد،شکیل بلوچ،سجاد بلوچ، چوہدری محمد خالد،سید عاطف زیدی،شہباز احمد بھٹی،میاں محمد علیم،رانا عمران،سلمان بلوچ،مسعود علوی،چوہدری اظہر،مظہر عباس،رانا نواز و دیگر عہدیداران موجود تھے۔

میپکو کے افسران میں جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی،جنرل مینجر ٹیکنیکل ظفر گل،ڈائریکٹر جنرل ایچ آر لیاقت علی میمن،چیف انجینئرز خالد نذیر، نورالحسن ڈوگر،جاوید گل میٹنگ میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button