Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مپکو :کارکردگی جانچنے کےلئے نئے پیرا میٹرز متعین

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے ریجن کے آپریشن سرکلوں، ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے کارکردگی پیرامیٹرز متعین کردئیے ہیں۔
ان میں لائن سٹاف کی سیفٹی مینجمنٹ پرفارمنس /ہیومن ریسورس پرفارمنس کو سرفہرست رکھ کر 15فیصد کی شرح مقرر کی گئی ہے۔
جنرل منیجر کسٹمرسروسز میپکو انجینئر محمد نعیم چوہدری کی جانب سے میپکو کے تمام جنرل منیجرز، چیف انجینئرز/سرکل مانیٹرز کو جاری ہدایت نامہ میں کہاگیاہے کہ انسانی جانوں کو سب سے اہم قراردیکر سب سے زیادہ احتیاطی تدابیر و سیفٹی ہدایات پر عملدرآمد چیک کیاجائے۔
کسٹمرریلیشن مینجمنٹ پرفارمنس اور ون ونڈو شکایات کے اندراج اور ازالے کی چیکنگ کے 10فیصد،لائن لاسز کے نتائج کو 10فیصد، بلنگ کے مطابق ریکوری کی شرح کو 10فیصد، مجموعی ٹیکنیکل اور کمرشل لاسز کو10فیصد، واجبات/بقایاجات کے6فیصد، لائن لاسز میں کمی کرنے کے لئے ہائی ٹینشن /لوٹینشن پروپوزلز، اے بی سی کیبل کی تنصیب، ٹیوب ویلوں /صنعتی صارفین کے کنکشنوں کے ایل ٹی بُشز کی سیکیورنگ اور فیڈرز کوڈکی درستگی کی شرح10فیصد، درست موبائل میٹرریڈنگ /غیرقانونی کنکشنز منقطع کرنے/مقدمات کے اندراج/نئے صنعتی کنکشنز کی تنصیب /اے ٹی اینڈ سی لاسز میں کمی/بلنگ بیچز /سائیکل اور بلوں کی ایڈجسٹمنٹ کی شرح کے4، 4فیصد، انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP) کے ذریعے بزنس پراسس آٹومیشن کے 2فیصد اور بجلی کے نظام کی جی آئی ایس میپنگ کی چیکنگ کی شرح3فیصد مقرر کی گئی ہے۔
Nجنرل منیجر کسٹمرسروسز کی جانب سے سرکل مانیٹرز /چیف انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے وہ اپنے اپنے متعلقہ آپریشن سرکلوں، ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں کی چیکنگ کے دوران مذکورہ پیرامیٹرز کی شرح کے مطابق کارکردگی کا جائزہ لیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button