ملتان : حسن آباد سب ڈویژن کے ایل ایس پر کرپشن کے الزامات، کروڑوں کے اثاثے بنائے

میپکو حسن آباد کے لائن سپریٹنڈنٹ نے کرپشن کی گنگا بہادی ،کروڑوں روپے کے اثاثے بنا لئے۔
مقامی سوشل ورکر عظمیٰ اکرم نے ایل ایس میپکو حسن آباد سب ڈویژن یاور علوی کے خلاف بجلی چوری کرانے، اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے کروڑوں روپے کمانے اور میپکو کو دانستہ طور پر نقصان پہنچانے پر میپکو چیف کو درخواست دے دی ہے ۔
درخواست میں کہا گیاہے کہ یاور علوی جو عرصہ 9 سال سے میپکو میں حسن آباد سب ڈویژن تعینات اس نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے غیرقانونی اثاثے بنائے ہیں ،انہوں نے ملتان کی کئی زیر تعمیر رہائشی کالونیوں کو غیرقانونی طور پر بجلی کی سپلائی دے رکھی ہے، جس کی مد میں لاکھوں روپے رشوت خوری کی ہے، 11 کے وی پینل کو معروف رومی انڈسٹری کو بیچا ہے۔
اس طرح حس آباد فیڈر سےاو ایس پی کنڈ کٹرز چوری کرائے، احمد فیڈر گیٹ نمبر 2 کا 200KVA کا ٹرانسفارمر اتار کر فروخت کردیا، جو میپکو انتظامیہ نے تاحال برآمد نہیں کیا۔
بھاری رشوت خوری کر کے پی آئی اے کالونی کی عقبی سائیڈ سے تاریں اتروا کر فروخت ککردیں،اور ملتان پبلک سکول کا لوڈ پی آئی اے کالونی پر ڈال دیا،جب یی جی گرڈ چالو ہوا تو اس کا سامان بھی فروخت کردیا۔
اس تمام غیرقانونی سرگرمیوں کا میپکو افسران کو علم ہے مگر یہ سب ایل ایس یاور علوی کے ساتھ ہم نوالہ ہم پیالہ ہیں۔
اس طرح یہ منظم گینگ میپکو کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا چکا ہے۔اس نے تعیناتی کے دوران سٹور کا لاکھوں روپے کاسامان چوری کرایا لاکھوں روپے کمائے، جس پر سٹور سیل ہوا، لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی، یہاں تک کہ اس کا حسن آباد سب ڈویژن سے تبادلہ بھی نہ کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے اب یاور علوی آپریشن کے سامان سے سٹور کی کمی پوری کررہا ہے، اس طرح آپریشنل سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔اس نے فہد سٹی ایم اے جناح روڈ، اور گلزار میں غیر قانونی طور پر میٹر لگا کر بخاری کالونی اور دیگر ملحقہ کالونیوں کے مکینوں کو بجلی کی سپلائی دے رکھی ہے، جو سراسر میپکو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اس نے بودلہ ٹاؤن میں میٹر نصب کرکے MDA انجینئرنگ ویو کالونی میں کنکشن دے رکھے ہیں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایل ایس یاور علوی کی غیرقانونی سرگرمیں پر میپکو افسران نے چپ سادھ رکھی ہے۔
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کے افسران اس کرپشن اور غیرقانونی کاموں میں ملوث ہیں۔
درخواست گزار عظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ یاور علوی کے اثاثہ جات اور بنک اکائونٹ کی پڑتال کرائیں،ناجائز اثاثوں کو بحق سرکار ضبط کریں اور میپکو چیف فوری طور پر اسے حسن آباد ڈویژن سے معطل کر کے باقاعدہ انکوائری عمل میں لاکر اس کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لاکر سزا دلائیں اور کمپنی کا نقصان پورا کرائیں۔
اس بارے میں رابطہ کرنے پر میپکو حکام نے کہاہے کہ سی ای او نے ڈی جی ایچ آر کو تحقیقات کا حکم دے دیاہے،میرٹ پر کارروائی کی جائے گی۔