میپکو : ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلے میں ملتان شہر کی بجلی 2 دن بند رہے گی، شیڈول جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)
میپکوترجمان کے مطابق میپکو ریجن کے مختلف علاقوں میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز، فیڈرز اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت، سسٹم کی استعداد کار میں توسیع، ہائی ٹینشن پولز کی درستگی، فیڈرز کی بائفرکیشن اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی19اور20اکتوبر2022ء کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔
اس بندش سے 19اکتوبر کو ملتان سرکل کے11کے وی خداداد، خیرپور بھٹہ، ملتان کیمیکل، پاور ہاوس، محمودہ مقبول، نشتر۔I، گارڈن ٹاؤن اور کینٹ فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک بند رہے گی۔
جب جی 20اکتوبر کو 11کے وی رضا ہال،نصرت روڈ،کریم آباد،اسلام نگر،ٹیوب ویل 3،اے ٹی ایم،سلطان پورہ،کھوکھراں،میکے والا،انڈسٹریل سِکندرآباد، جگووالا، طارق آباد،خان ویلج روڈ،فیض آباد،غوث پورہ، دہلی گیٹ نیو اور متی تل فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیا رہ بجے دن تک ،11کے وی موسیٰ پاک،محمود کوٹ، الہلال،قریشی،نیو وہاڑی روڈ،گیریژن لائبریری، کینٹ ایونیو،لابر،چاند ماڑی،ائیر فورس کالونی،پرل سٹی،ڈریم گارڈن،پرل ہاؤسنگ سکیم اور فہد ٹاؤن فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک ،11کے وی انیس کسی فیڈر سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک،11کے وی میٹرو کیش اینڈ کیری،سی او ایس لیب،بچ ولاز 1،2،ڈی ایچ اے ،صدیق آباد،عمر فاروق،آئی ایس پی، عسکری 3 اور بستی فیض آباد فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔