Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : ایک اور میپکو اہلکار کرنٹ لگنے جان کی بازی ہار گیا

میپکو کی ملازم سیفٹی مہم ناکام ہوگئی ،کرنٹ لگنے سے ایک اور لائن مین کی جان چلی گئی ۔

لائن مین محمد آصف سبزہ زار میں ٹرانسفارمر پر کام کررہاتھا کہ اچانک کرنٹ لگنےسے زمین پر آگرا، اور موقع پر جان دے دی۔

موقع موجود شہریوں کاکہنا تھا کہ لائن مین نے عام گلوز پہنے ہوئے تھے، اس کے پاس مکمل کٹ بھی نہیں تھی، جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔

دوسری طرف سپرنٹنڈنٹ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ملک جاوید اقبال وینس نے گلگشت سب ڈویژن کے زیر انتظام علاقہ میں دوران ڈیوٹی مہلک حادثہ رونماہونے پر دو اہلکاروں کو معطل کردیاہے، اور فوری طورپر ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز رونما ہونیوالے حادثہ میں گلگشت سب ڈویژن کے اسسٹنٹ لائن مین محمد آصف بلال کرنٹ لگنے سے شہید ہوئے ۔

معطل ہونے والوں میں ایس ڈی او گلگشت سب ڈویژن ملتان محمد عمران عمر لودھی اور لائن سپریٹنڈنٹ گریڈII رانا خضر عباس شامل ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button