Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو : ریجن بھر کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز دفاتر اور گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی بحالی کے فیلڈ ورک کی مانیٹرنگ کرتے رہے

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں گزشتہ روز طوفان بادوباراں سے بجلی کا نظام متاثرہوا۔

ریجن کے زیر انتظام مختلف علاقوں میں درخت پولز اور لائنیں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

شدید آندھی اور بارش سے بجلی تنصیبات کا نقصان ہواجس سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔ملتان، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں ہائی ٹینشن اور لوٹینشن پولز، لائنیں اور ٹرانسفارمرز گرنے کے واقعات رونما ہوئے۔

میپکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر گرنے والے کھمبوں کی جگہ نئے کھمبے نصب کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن کو احکامات جاری کئے ، جبکہ آپریشن سرکلوں کے تمام افسران کو طوفان بادوباراں سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے احکامات جاری کئے۔

لائن سٹاف کو مکمل ٹی اینڈ پی اور پی پی ای کے ساتھ فیلڈ میں کام کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں۔

چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خاں پاور کنٹرول سنٹر میں، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی چوہدری خالد نذیر واپڈا ٹاؤن گرڈاسٹیشن میں بجلی بحالی کے کاموں کی نگرانی کرتے رہے۔

ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمودسرکل کنٹرول روم، سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل میاں محمد حسنین شکیل، ریجن بھر کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز دفاتر اور گرڈاسٹیشنوں سے بجلی بحالی کے فیلڈ ورک کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں