Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بارش نے میپکو کا ترسیلی نظام درہم برہم کردیا، 122فیڈر ٹرپ

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں منگل کی رات سے ہونے والی مسلسل بارش سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

میپکو ریجن کے زیر انتظام جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں مسلسل بارشوں سے 122 فیڈرز ٹرپ ہوئے۔

میپکو ترجمان کے مطابق موسم سرما کی پہلی بارش سے میپکو کے ملتان، خانیوال، مظفر گڑھ، ڈی جی خان ،وہاڑی ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بجلی فراہمی متاثرہوئی ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے آپریشنل افسران کو بجلی بحال کرنیکی ہدایات جاری کیں اور میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم پاورڈسٹری بیوشن سنٹر میں موجود رہ کر بجلی بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔شام تک متاثرہ علاقوں کی بجلی مکمل طورپر بحال کرد ی گئی ۔

سی ای او میپکو نے آپریشنل افسران کو ہدایات جاری کیں کہ بارش کے دوران متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لئے ہرگز کام نہ کیاجائے اور بارش رکنے بعد بجلی بحالی کی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ انہوں نے لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی کے استعمال اور سیفٹی ایس اوپیز پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

سی ای او میپکوانجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے صارفین سے اپیل کی کہ بارشوں کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہیں اور بجلی کی تاروں/کھمبوں کو چھونے سے گریز کریں ۔ گیلے ہاتھوں ، کپڑوں یاجوتوں کے ساتھ بجلی کے سوئچز، تاروں اور دیگر برقی آلات کو ہرگز نہ چھوئیں ۔

جانوروں کو بجلی کے کھمبوں اور ان کو سہارادینے والی تاروں سے مت باندھیں ۔ٹرانسفارمرز /ہائی ٹینشن /لوٹینشن لائنوں کے نیچے مویشی نہ باندھیں ۔ بجلی کی تاروں کے نیچے تعمیرات غیرقانونی ہے ان سے گریز کریں ۔

کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طور پر اپنے بلوں پر درج متعلقہ میپکو دفتر میں شکایت درج کروائیں اور میپکو کی ٹیموں کے آنے تک بجلی تنصیبات سے دور رہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button