Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محمد امیر نواز قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو سرکل ڈی جی خان تعینات

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے ایس ڈی او سنگم سب ڈویژن ڈی جی خان محمد امیر نواز کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو سرکل ڈی جی خان کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں ۔
انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈی جی خان سرکل کے فرائض سنبھال لئے ہیں ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو سرکل ڈی جی خان قمر زمان 8دسمبر 2021ء سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں جس پر انہیں انتظامی بنیادوں پر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
دریں اثناء میپکو انتظامیہ نے پروموشن بورڈ کی منظوری سے 5ملازمین کو ترقی دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔
شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن میپکو کے لائن مین گریڈIکے پانچ ملازمین محمد علی اعظم،عبدالعزیز، محمدفاضل، طارق اسماعیل اور نیامت علی کو لائن سپریٹنڈنٹ IIکے عہدے پر ترقی دے کر ان کی خدمات پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی میپکو ملتان کے سپرد کی ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button