Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا ہسپتال بند کرنے کا منصوبہ بے نقاب

میپکو کے افسران اور واپڈا ہسپتال کے کام چور ڈاکٹرز کا ایکا، ہزاروں میپکو ملازمین سے میڈیکل کی بہترین سہولیات چھیننے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

اعلیٰ عہدوں پر تعینات میپکو افسران کی پسند ناپسند کی پالیسی سے واپڈا ہسپتال بند کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

لاکھوں روپے تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں لینے والے واپڈا ہسپتال کے ایم ایس اور ڈپٹی ایم ایس نے ملازمین کی طبی سہولیات کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھا دیا، ملازمین کے مفادات کا تحفظ کرنے والی نام نہاد یونینز نے ذو معنی خاموشی اختیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق میپکو کے ڈائریکٹر فنانس میاں انصار محمود، ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن کے عہدے پر تعینات ایڈیشنل چیف انجینئر خالد محمود اور قائمقام ڈائریکٹر ایڈمن وجاہت بُچہ نے واپڈا ہسپتال ملتان کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد افضل اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر خواجہ زبیر احمد نے واپڈا ہسپتال ملتان کو بند کرنے کی پلاننگ مکمل کرلی ہے ، اور ایکا کرکے میپکو کے 4000 سے زائد حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو حاصل بہترین سہولیات چھین کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں لینے والے میپکو افسران اور ڈاکٹرز نے مہنگائی اور بدترین معاشی حالات میں سستی اور معیاری طبی سہولتوں کے آراستہ 50 بیڈ کے واپڈا ہسپتال کو یکم جنوری 2023ء سے تاحال فنڈز جاری نہیں کئے، اور ناقص سہولیات کو جواز بناکر فنڈز دانستہ طور پر روکے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واپڈا ہسپتال ملتان سے ذاتی عناد رکھنے اور کام چور ڈاکٹرز سے ساز باز کرنے والے میپکو کے تینوں مذکورہ افسران نے ملی بھگت کرکے کم تنخواہ والے ملازمین کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑنے اور ذلیل و خوار کرنیکا منصوبہ بنایا تھا، جس کی عملی طور پر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

عمران خان کے سابق دور حکومت میں میپکو تعینات کردہ نان ٹیکنیکل بورڈ آف ڈائریکٹرز کی غلط حکمت عملی اور پالیسیوں اور مخصوص لوگوں کو نوازنے کے لئے ہیلتھ انشورنس پالیسی متعارف کرواکر ہزاروں ملازمین سے واپڈا ہسپتال ملتان میں فراہم کردہ طبی سہولیات چھیننے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کا مقصد میپکو ملازمین کو پرائیویٹ ہسپتالوں کے رحم وکرم پر چھوڑ کر بھاری معاوضہ اپنی جیبوں میں ڈالنا تھا۔

مخصوص انشورنس کمپنی سے انشورنس کروانے کا منصوبہ حکومت ختم ہوتے ہی روک دیا گیا تھا۔ مذکورہ میپکو افسران نے عمران خان کی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر ملازمین سے سستی اور معیاری طبی سہولیات چھیننے کا منصوبہ بنایا ہے، جس پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ واپڈا ہسپتال ملتان میں سینئر میڈیکل سپیشلسٹ، گائنی، آئی، چائلڈ، دانتوں، پیتھالوجسٹ، سرجن کے ڈاکٹرز موجود ہیں، جبکہ لیبارٹری، سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹر(آنکھوں اور سرجری کے آپریشن بھی کئے جارہے ہیں)۔

ملازمین کو واپڈا ہسپتال میں دستیاب زیادہ تر امراض کی دوائیاں بھی فارمیسی سے مل رہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ میپکو میں ملازمین کے مفادات کا تحفظ کرنے والی نام نہاد یونینز نے بھی ذومعنی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button