Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین کے افطار ڈنر میں میپکو اتھارٹی کی شرکت

ہائیڈرو یونین نے اپنے ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے مرکزی عہدیداران حاجی یونس کمبوہ،سید ذوالقرنین شاہ کے ہمراہ خصوصی شرکت کی ۔

میپکو اتھارٹی کی جانب سے جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لیگل جلیل الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل عبدالرزاق کاشف،ایس ڈی او شیخ عمران شریک ہوئے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد نے کہا میپکو اتھارٹی کے ساتھ خوشگوار ماحول میں مثبت مذاکرات کے ذریعے 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس اور بونس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب عہد کریں ہم سب مل کر میپکو کے لیے محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں گے۔سیفٹی کے تمام پیمانوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لائنوں پر مکمل احتیاط سے کام کریں گے۔
میپکو اتھارٹی کی جانب سے دیئے گئے تمام اہداف کو باعزت طریقے سے حاصل کریں گے۔

میپکو کمپنی سے ہمارا اور ہمارے خاندانوں کا روزگار جڑا ہے اس کی ترقی کی خاطر ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمارے قائد خورشید احمد آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ میپکو کی لیبر اپنی کمپنی کی ترقی کے لئے ہمیشہ کی طرح محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتی رہے گیاور اتھارٹی کی جانب سے دیئے گئے اہداف کو ہر ممکن کوشش کے ذریعہ حاصل کریں گے۔
نامسائد حالات ہونے کے باوجود ہماری لیبر پاکستان بھر میں دوسری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے مقابلے میں دیے گئے تمام اہداف کو حاصل کرتے ہوئے نمبرون پوزیشن پر کھڑی ہے۔ہمیں رمضان کے مہینے میں غریب اور نادار لوگوں کی بھرپور مدد کرنی چاہئے تاکہ وہ بھی ہماری طرح باعزت انداز میں عید الفطر کی خوشیاں منا سکیں۔

جنرل مینیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا یونین اور میپکو اتھارٹی بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے ذریعے تمام اہداف حاصل کر رہی ہے ۔

عہدیداران میں ریجنل سیکرٹری چودھری محمود امجد،ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ،ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ،زونل چیئرمینز شاہد باری چوہان، سہیل ستار،احمد موہل،چوہدری خالد،چوہدری شبیر گجر،عبدالصمد جوئیہ،شہباز احمد بھٹی،الطاف مہار، عاطف زیدی،رانا منیر،طارق صدیقی،مختیار بخاری،نذیر اعوان،مسعود علوی،چوہدری اظہر،چوہدری شاہد،مظہر عباس،عمران بشیر،فیاض راں،جعفر اقبال،ذوالفقار چدھڑ، راؤ ماجد،شیخ شہباز علی،رانا سلیم تاج،کاشف شوکت،فیصل نور،رانا تصور،ارشد جٹ،باؤ خالد،انوار گجر،عقیل آرائیں،ارشد کھیڑا و دیگر بھی شریک تھے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button