Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو اپنے صارفین کو سوشل میڈیا سے اطلاعات فراہم کرے گا

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے وزارت توانائی (پاورڈویژن) کے احکامات کی روشنی میں میپکو ریجن کے صارفین کو بجلی کے بریک ڈاؤن، سپلائی میں تعطل کی وجہ، اعلانیہ شٹ ڈاؤنز اور بجلی سپلائی کے تسلسل کے حوالے سے صارفین کوسوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی دینے اورسہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

میپکو کے متعلقہ ایریا افسر/اہلکار، علاقے کی کوئی قابل ذکر شخصیت یا متعلقہ جامع مسجد کے پیش امام کے ذریعے فیڈرز کے صارفین کو بجلی کی فراہمی /تعطل کی اطلاع دی جائے گی۔

صارفین کو اطلاعات اورمعلومات فراہم کرنے کے لئے 300 صارفین کا واٹس ایپ گروپ بنایاجائیگا، جس میں میپکو کے سہولت کار ملازمین /افسران بجلی بندش کا شیڈول، شکایات کا بروقت اندراج و ازالہ اور بجلی سے متعلق شکایات/معاملات بارے آگاہی دینے کا پابندہوگا۔

ان خیالات کا اظہار جنرل منیجر آپریشن انجینئر ناصر ایاز گرمانی نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ڈپٹی کمرشل منیجرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل کو وزارت توانائی کے احکامات اور ہدایات بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میپکو کے آپریشن سرکلوں کے ملازمین کو 300 سے500 صارفین کا درست ڈیٹامرتب کرنے کا ٹاسک دیا گیاہے، اور شناخت کے لئے متعلقہ میپکو اہلکار اپناسروس کارڈ بھی آویزاں کریگا۔

میپکو ریجن کے شہری علاقوں میں میپکو سہولت کار اپنے مختص کردہ 300صارفین، متعلقہ ایکسین، ایس ڈی او اور لائن سپریٹنڈنٹس کا واٹس ایپ گروپ بنائیگا، جبکہ دیہی علاقوں میں صارفین کو آگاہی ومعلومات پہنچانے کے لئے مساجد میں اعلانات کے ذریعے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

میپکو کے متعلقہ سہولت کار گرڈاسٹیشن، ایس ڈی او اور ایکسین کے ساتھ رابطے میں رہیگا ، جبکہ صارفین کی سہولت کاری کی سرگرمی کی ذمہ داری متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر کی ہوگی۔

سرکل کی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل فوکل پرسن کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تمام تر معاملات کاکنٹرول اور مانیٹرنگ چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ڈسٹری بیوشن میپکو، چیف انجینئر ز(سرکل مانیٹرز)، سپریٹنڈنگ انجینئرز اور ایس ڈی اوز کے ذمہ ہوگی۔

چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ نے اس موقع پر کہا کہ میپکو کا زیر انتظام علاقہ صوبہ پنجاب کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں فیسکو، لیسکو اور گیپکو سے 5گنا زیادہ ہے، جس کی وجہ سے دیہی علاقوں کے صارفین کو معلومات /آگاہی دینے کے لئے سہولت کاروں کی ڈیوٹیوں کو حتمی شکل دینے کے بعد میپکو حکام، علاقے کے معززین، نمبردار اور مساجد کے پیش امام کو بھی شامل کیاجارہاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو اطلاعات اور آگاہی دی جاسکے۔

میپکو ریجن کے 9آپریشن سرکلوں کے ایس ایز اور ایکسین نامزد کردہ سہولت کاروں کو تربیت دیں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان میاں قیصر عباس نے کہا کہ دو طرف کمیونیکیشن نظام قائم کرنیکا مقصد صارفین کو بجلی سے متعلق سرگرمیوں سے آگاہ رکھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیاکرناہے۔

صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ان کے ساتھ مضبوط رشتہ استوار کرناہے۔صارفین کو آگاہی دینے اورمانیٹرنگ کرنے کے لئے سب ڈویژن، ڈویژن، سرکل اورہیڈ کوارٹر کی سطح پر واٹس ایپ گروپس بنائے جارہے ہیں۔

اس موقع پر چیف انجینئر ٹی اینڈ جی خالد نذیر، چیف سٹریجیٹک پلانر جاوید اقبال گِل،ڈائریکٹر ایچ ایس ای کاشف مقبول، ڈائریکٹر ایم اینڈ ایس محمد رفیق کنول، پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر عبدالرحمن، تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ڈپٹی ڈائریکٹرزٹیکنیکل اور ڈپٹی کمرشل منیجرز بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں