Breaking NewsNationalتازہ ترین

نیو ملتان گرڈ اسٹیشن میں 160ایم وی اے استعداد کار کے نئے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب شروع

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ترجمان نے کہا ہے کہ این ٹی ڈی سی کے 500KV نیوملتان گرڈ اسٹیشن میں 160ایم وی اے استعدادکار کانیا پاور ٹرانسفارمر نصب کیاجارہاہے۔

گرڈ اسٹیشن میں نئے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب 20 جولائی سے شروع ہو گی ، اور یہ منصوبہ 15 روز میں مکمل ہوگا۔

پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کا منصوبہ 20 جولائی تا 3 اگست تک مسلسل 15 روز جاری رہیگا ، جس سے میپکو کے 8 گرڈاسٹیشنوں سے صرف 80سے90 میگا واٹ کی لوڈ مینجمنٹ ہوگی۔

میپکو کے 132KV خانیوال روڈ، پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان، مان کوٹ، واپڈا ٹاؤن،بوسن روڈ، قاسم پور،وہاڑی روڈ اور قاسم باغ گرڈاسٹیشن سے منسلک فیڈرز مختصر دورانئے کے لئے متاثر ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ نئے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل ہونے سے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہمی ممکن ہو جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں