Breaking NewsNationalتازہ ترین

میٹر ریڈرز یونیٹی(ایم آر یو) کے قیام کا فیصلہ

میٹر ریڈرز کے مسائل کے حل کے لئے میٹر ریڈرز
یونٹی(ایم آر یو) کے قیام کافیصلہ کرلیا گیا، تمام تنظیموں کے میٹر ریڈرز شامل ہونگے۔

یونین رہنما اشفاق محمود انصاری کے مطابق اس وقت میٹر ریڈرز شدید مسائل سے دوچا رہیں‘یارڈ سٹک صرف کاغذوں میں ہی رہ گئی ہے۔

ہر سال کئی میٹر ریڈرز ریٹائر ہورہے ہیں اور کنکشنوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے ، لیکن نئے میٹر ریڈرز بھرتی نہیں کئے جارہے، جس کے باعث میٹر ریڈرز شدید ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں۔

ایک میٹر ریڈرکو روزانہ100 کی بجائے 400کنکشنوں کی ریڈنگ کرنا پڑ رہی ہے، جبکہ اس کا کچھ اضافی معاوضہ بھی نہیں ملتا۔

اس لئے ایم آر یو کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اعلی ٰ حکام تک مسائل کی آواز پہنچائی جاسکے‘جلد ہی اس تنظیم کے عہدیداروں کا چناؤ کیا جائے گا، بعد میں اس تنظیم کا دائرہ کار ریجن سے بڑھا کر ملکی سطح پر پھیلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میپکو کی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں