میاں جاوید قریشی کی خدمات کے اعتراف میں تاج پوشی
فٹبال کے فروغ کے لیے میاں جاوید قریشی کی خدمات کے اعتراف میں ان کی تاج پوشی کی گئی۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب فٹبال کپ 2022 کے موقع پر فٹبال آرگنائزر اور کھلاڑیوں کی طرف سے صدر ڈی ایف اے ملتان میاں جاوید قریشی کی فٹبال کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہبود کے لیے گرانقدر خدمات پر ان کی تاج پوشی کی گئی۔
ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف انٹر نیشنل فٹبالر شفقت رحمان۔رانا باقر علی۔نوید اکرم۔عارف محمود۔شیخ مقیم ۔رانا مشتاق اور فٹبال کے کھلاڑیوں کی کثیر تعدار اس موقع پر موجود تھی۔
اس موقع پر فاروق لطیف نے کہا کہ بلاشبہ میاں جاوید قریشی نے نہ صرف ملتان بلکہ پورے جنوبی پنجاب میں فٹبال کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور بہترین سہولیات کے حوالے سے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ہیں، جس پر آج ان کو خراج تحسین ہیش کرنے کے لیے آج ان کی تاج پوشی کی جارہی ہے۔
میاں جاوید قریشی نے اس موقع پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال ان کے خون میں شامل ہے، ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اس سے وابستہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنے پیارے ملک پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔
انشااللٰلہ مستقبل میں بھی سب دوستوں کے تعاون سے اسی طرح اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔













