Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جسمانی معذوری کے ہوتے ہوئے ہمت کرنا اصل کامیابی : میاں ماجد

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے کہا ہے کہ جسمانی معذوری کے ہوتے ہوئے ہمت کرنا، اصل کامیابی ہے۔

کھیل جسم و دماغ کو ترو وتازہ رکھتے ہیں بہترین جسم و دماغ کے لیے کھیل انتہائی ضروری ہے، اور شپیشل بچوں کے لیے کھیل اور اہم نصابی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم میں سالانہ تین3 روزہ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

مہمان خصوصی میاں محمد ماجدنے افتتاحی تقریب کا آغاز فیتہ کاٹ کر اور اسپورٹس مشعل روشن کر کے کیا۔

پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم میڈم حمیرا فاروق ہاشمی نے مہمانان گرامی، اساتذہ، سٹاف ممبران اور طلباء و طالبات کو سپورٹس گالا میں خوش آمدید کہا، اور کہا کھیلوں کے مقابلے کے زریعے شپشل بچوں کی محرومیاں دور ہوں گی بطور ذمہ دار شہری ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ معذور افراد کے مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کو آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کریں۔

سپورٹس انچارج مسز فرحت اعجاز (لیکچرر فزیکل ایجوکیشن) اور تمام کلاس انچارجز کو سپورٹس گالا کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول برائے طلباء جناب روشن بادشاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سپیشل طلباء کے کھیلوں کے مقابلے کے لئے کمپری ہینسو سکول کے سپورٹس گراؤنڈ میں سپورٹس گالا کے انعقاد کی اجازت دی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے پرنسپل میڈم حمیرا فاروق ہاشمی اور انکی ٹیم کو سپورٹس گالا کے انعقاد پر مبارکباد دی، اور تمام سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔

انھوں نے جلد ہی پچوں کے میگا سپورٹس ایونٹ منعقد کروانے کا بھی عندیہ دیا، اور مزید بتایا کہ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب میڈم صائمہ سعید طلباء و طالبات کے غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان کا یہ سپورٹس گالا تین دن تک جاری رہے گا ، جس میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا اور 23 دسمبر بروز جمعہ کو کامیاب قرار پانے والی ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button