Breaking NewsNationalتازہ ترین

اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نوبل انعام کے لیے نامزد

اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ نیکی کسی انعام کے لیے نہیں رب کی رضا کے لیے کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوبل انعام کے لیے نامزد ہونے پر اللہ کا شکرادا کرتا ہوں، نوبل انعام ملا تو پاکستانیوں کے نام کروں گا۔

ڈاکٹر امجد نے کہا کہ ان کی خدمات ایسے ایوارڈز سے کئی زیادہ کی مستحق ہیں، اور وہ یہ ساری خدمات صرف رضائے الٰہی کیلئے انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی شخص اپنا نام خود نوبل پرائز کیلئے نامزد نہیں کرسکتا جب کہ اس پورے عمل میں ہونے والی رائے شماری میں لابنگ نہیں ہوتی۔

ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ کسی ایک ملک نے ان کا نام تجویز کیا ہوگا کیوں کہ انسانیت کیلئے میری خدمات پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

نوبل امن انعام 2022 کے لیے دنیا بھر سے 343 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے ، جس میں 251 انفرادی شخصیات اور 92 ادارے شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں