Breaking NewsEducationتازہ ترین
جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیوں کے لئے سات کروڑ 65 لاکھ روپے مختص

پنجاب بجٹ 2025-26 میں جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیوں کےلئے سات کروڑ 65لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
بجٹ اعداد وشمار کے مطابق غازی خان یونیورسٹی کے لیے دو کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، ویمن یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے لیے دو کروڑ مختص کیے گئے ہیں، لیہ یونیورسٹی کے لیے 35 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ عثمان بزدار سکول سٹیٹ بہاولپور کے لیے 10 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
خواجہ فرید یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان کی مسنگ فیسلیٹیز کے لیے 10 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ یونیورسٹی رحیم یار خان یونیورسٹی میں نئے بلاک کی تعمیر کے لیے دو کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
ایمرسن یونیورسٹی کے لیے تین کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔




















