Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

منی بجٹ تیار : آئی ایم ایف شرائط پر ٹیکس چھوٹ ومراعات ختم ہوں گی

فیڈرل بورڈآف ریونیو نےمنی بجٹ توثیق کیلئےلاڈویژن کو بھجوا دیا۔
منی بجٹ آئی ایم ایف کے350 ارب روپے کے ‏ٹیکسوں کی شرائط پرمشتمل ہے۔ لاڈویژن کی توثیق کے بعدکابینہ سے منظوری کیلئے بجٹ پیش کیا جائےگا اور کابینہ سے ‏منظوری کے بعد آرڈیننس یا پارلیمنٹ میں دینےکا فیصلہ ہوگا۔بجٹ کو فوری نافذ کرنے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کیےجانےکا امکان ہے۔
منی بجٹ میں آئی ایم ایف شرائط ‏پر ٹیکس چھوٹ ومراعات ختم ہوں گی۔ 350ارب ٹیکس چھوٹ ختم کرنےکیلئے بل میں شیڈول6 میں ترمیم ہو گی جس کے خاتمے یا ‏ترامیم سے 350ارب ٹیکس مراعات ختم ہوں گی۔
موبائل فون، اسٹیشنری اور پیک فوڈآئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونےکا امکان ہے ۔
زیرو ریٹڈ سیکٹر سے بھی ‏سیلزٹیکس چھوٹ مکمل ختم کیےجانےکا امکان ہے جن اشیا پر سیلز ٹیکس17 فیصد سے کم ہے انہیں17فیصد تک ‏کرنے کا امکان ہے۔
مخصوص شعبوں کوحاصل ٹیکس چھوٹ کوبھی ختم کیے جانے کا امکان ہے منی بجٹ میں سیلزٹیکس کی چھوٹ ‏کو واپس لیا جا رہا ہےکھانے پینےکی اشیا اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہےگی۔
لگژری اشیاکی درآمدات پرٹیکس لگائےجائیں گے جب کہ منی بجٹ میں درآمدی گاڑیوں پراضافی ٹیکس عائد ‏کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریفائنری اسٹیج پر لاگو ہو گا، کھانے پینےکی اشیا ‏اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہےگی۔
پاکستان کو 12جنوری 2022 سے پہلےآئی ایم ایف شرائط پرعمل کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button