Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

رمضان نشریات، عوامی شکایات پر وزیر مذہبی امور کا اہم قدم

بعض ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات سے متعلق عوامی شکایات پر وزارت مذہبی امور نے صدر اور وزیراعظم کو تجاویز پر مبنی خطوط لکھے ہیں۔

بعض ٹی وی چینلز کی رمضان ٹرانسمیشن سےمتعلق عوامی حلقوں کی شکایات کا وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے نوٹس نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کو خط لکھا ہے، جس میں رمضان المبارک کی نشریات سے متعلق تجاویز ارسال کی گئی ہیں۔

نور الحق قادری کی جانب سے ارسال خطوط میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں بطورخاص غیراخلاقی، غیرمناسب اشتہارات، پروگرامز پرپابندی عائد جائے اور سحرو افطار کےاوقات میں گیم شو و دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز سے اجتناب کیا جائے۔

مراسلوں میں وفاقی وزیر نے مزید تجاویز دی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ معاشرے میں مذہبی،مسلکی ہم آہنگی کافروغ نشریات کی ترجیح ہوناچاہیے، اس لیے رمضان نشریات میں متنازع مسائل، مسلکی بحث سے اجتناب کیا جائے، تمام مقدس شخصیات، مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

وفاقی وزیر کے مطابق رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی ومذہبی علوم سےآراستہ ہونے چاہئیں اور ٹی وی چینلزمیزبان، مہمان رمضان المبارک کےتقدس کے مطابق لباس کا انتخاب کریں۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے مراسلے میں وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے وزارت اطلاعات، پیمرا، ٹی وی چینلز کو مناسب ہدایات جاری کرائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button