Breaking NewsEducationتازہ ترین
وفاقی وزارت تعلیم نے سمارٹ کلاس رومز متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا
وزارت وفاقی تعلیم نے یونسکو کے تعاون سے پاکستان بھر میں سمارٹ کلاس رومز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس پراجیکٹ کا آغاز گلگشت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر سے کیا جائے گا، جس کے بعد اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیاجائے گا۔
اس سلسلے میں سینئر حکام اور یونیسکو کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لڑکیوں کے 80 سرکاری سکولوں کو جدید آئی ٹی وسائل سے آراستہ کیا جائے گا۔ پرائمری سطح کی لڑکیوں کے لیے سمارٹ کلاس روم ٹیکنالوجی لائے گا، فوائد حاصل کرنے کے لیے تدریس اور سیکھنے کے عمل کو بہتر بنایا جائے گا۔