ویمن یونیورسٹی ملتان : مرد افسروں کی طرف سے اساتذہ کو تضحیک آمیز رویے کا سامنا

حکومت نے ملتان کی طالبات کےلئے خواتین یونیورسٹی قائم کی تھی جہاں پر خواتین اساتذہ تدریس کے فرائض سر انجام دیتی ہیں، مگر بدقسمتی سے دفاتر میں موجود مرد افسرں کی طرف سے خواتین اساتذہ کو تضحیک آمیز رویے کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یونیورسٹی کے خزانہ دار آفس میں سب سے زیادہ بدتمیزی کی جاتی ہے، جہاں اساتذہ کو اپنی کانفرنسز کے بلز ، ٹی اے / ڈی اے کے بلز کے لئے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ چھوٹے سے کام کےلئے بھی خزانہ دار کے آفس طلب کی جاتا ہے کہ خود آکر اپنے بل کے تفصیلات زبانی بھی بتائیں ورنہ بلز کلیم نہیں ہوگا، اسسٹنٹ خزانہ دار نعیم سبطین کا رویہ سب سے زیادہ خراب اور عزت نفس کو مجروح کرنے والا ہوتا ہے، ٹریژر بھی بے بس نظر آتا ہے۔
اس بابت اسسٹنٹ خزانہ دار نعیم سبطین نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ وہ خواتین کی سب سے زیادہ عزت کرتے ہیں، شائد کسی کو غلط فہمی ہوگئی ہو، میں کسی کے ساتھ بدتمیزی نہیں کرتا۔
تاہم انہوں نے ان کے خراب رویے کے ثبوت ہونے کی بابت کچھ بھی کہنے سے گریز کیا ۔