Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے سپورٹس ٹرائلز میں بے ضابطگیاں؛ پروفیشنل کھلاڑیوں سے بدتمیزی، ٹیچرز سلیکٹرز بنے رہے

زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس سیٹوں پر داخلے کےلئے ہونے والے ٹرائلز تماشہ بن کررہ گئے، رواں برس ٹرائلز لینے کےلئے کسی آفیشل کھلاڑی یا کوچ کو نہیں بلایا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کےلئے سپورٹس کمیٹی خود ہی کوچ اور سلیکٹر بن گئی جبکہ ماضی میں پی سی بی کے کوالفائیڈ کوچز یا فرسٹ کلاس کرکٹر کو بلایا جاتا تھا۔

گذشتہ روز ہونے والے ٹرائلز میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کیمپ کرنے والے، فرسٹ کلاس کرکٹرز تعلیمی بورڈ کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن سے شرمناک سلوک کیا گیا ان سے بدتمیزی اور گالم گلوچ تک کی گئی۔

سپورٹس کمیٹی جن اساتذہ پر مشتمل ہے انہوں نے کبھی کسی نیشنل یا انٹرنیشنل سطح پر کوئی کھیل نہیں کھیلا مگر وہ کھلاڑیوں کی قسمت کافیصلہ کرتے رہے، جس پرمتعدد کرکڑز نے ٹرائلز چھوڑ دئیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سیٹوں پر من پسند افراد کو بھرتی کرنے کافیصلہ کیا ہے ان اساتذہ کو سفارشی امیدواروں کی فہرست دے دی گئی ہے، اس لئے چنے گئے کھلاڑیوں کی فہرست کو جاری نہیں کیا گیا۔

سوموار کو یہ فہرست سامنے لائی جائےگی تاکہ کسی کے بندے کا داخلہ رک نہ سکے، کھلاڑیوں نے وائس چانسلر سے اپیل کی ہے کہ وہ شفاف ٹرائلز کو ممکن بنائیں، گذشتہ برس بھی اسی کمیٹی کی طرف سے سپورٹس پر چنے گئے کھلاڑیوں بارے کیسز سامنے آئے تھے، اس لئے میرٹ کو برقرار رکھنے کےلئے نئی کمیٹی بنا کر پروفیشنل کوچز کو بلا کر ٹرائلز لئے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button