Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک ٹیک کیلئے سکولوں میں سہولیات کا فقدان، کمپیوٹر ٹیک اور فیشن ڈیزائنگ کیلئے کٹ کی فراہمی کیلئے ڈیٹا مانگ لیا

محکمہ سکولز نے تمام سکول سربراہان کو ڈیٹا کی فراہمی کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلہ کے مطابق کمپیوٹر ٹیک کیلئے کتنے کمپیوٹر کی ضرورت ہے فوری بتایا جائے۔ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ فیشن ڈیزائنگ کیلئے سلائی مشین و دیگر آلات کابھی ڈیٹا فراہم کیاجائے۔
واضح رہے کہ ملتان سمیت تمام اضلاع میں 30 سکولوں میں پہلی بار میٹرک ٹیک کروایا جارہاہے۔سکول سربراہان کو 2 روز میں ڈیٹا فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔