Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

مشن گرین مڈل ایسٹ:پاکستان اورسعودی عرب میں ایم او یو سائن ہوگئے

مشرق وسطیٰ میں پاکستانی لیبر کو لاکھوں نوکریاں ملنے کا راستہ کھل گیا، وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشن گرین مڈل ایسٹ کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گرین ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔

مشرق وسطیٰ میں اربوں درخت لگانے کے لیے پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے، جس کے تحت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پاکستانی لیبر کو گرین نوکریاں ملیں گی۔

پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ ہر طرح کے پودے لگانے میں معاونت کرے گا، سعودی عرب شجر کاری کے لیے پاکستانی لیبر کو لاکھوں نوکریں دے گا، جب کہ پاکستان شجرکاری کے لیے سعودی عرب کو تیکنیکی امداد بھی فراہم کرے گا۔

سعودی عرب کے 7 رکنی وفد نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، وفد نے پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو بہترین قراردیا۔

دریں اثنا، معاون خصوصی ملک امین اسلم کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان فوری طور پر تکنیکی ماہرین کی مدد فراہم کرے، پاکستان کی شراکت داری میں معاہدے پر من و عن عمل درآمد کریں گے۔

سعودی ہم منصب کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے تجربات سے سیکھنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے وزیر اعظم کے ویژن گرین پاکستان پر عملی اقدامات ہوتے دیکھے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایکسپرٹ ورکنگ گروپ بھی قائم کر لیا گیا ہے، یہ گروپ گرین جابز کے لیے ورک فورس اور پلانٹس کی تیاری پر کام کرے گا۔

ملک امین اسلم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان گرین مڈل ایسٹ کے لیے سعودی عرب کو تعاون فراہم کرے گا، پاکستان کا گرین ماڈل دنیا کا کامیاب ترین ماڈل ہے، وزیر اعظم اور ولئ عہد کے ویژن کے مطابق گرین مشن مکمل کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button