Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آسٹریلوی کرکٹر اور اہلیہ نے ایک ہی دن پاکستان کیخلاف میچ کھیلا

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور ان کی اہلیہ ایسا ہیلی نے ایک ہی دن پاکستان کے خلاف میچ کھیلا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی آسٹریلوی کرکٹر جوڑی مچل اسٹارک اور ان کی اہلیہ الیسا ہیلی کی تصویر شیئر کی، جس میں اسٹارک اور ان کی اہلیہ ایک ہی دن پاکستان کے خلاف میچ کھیل رہے ہیں۔

شعیب اختر نے لکھا کہ جس وقت مچل اسٹارک پاکستان کی مینز ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے، عین اسی وقت ان کی اہلیہ پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف کھیلنے میں مصروف تھیں۔

سابق فاسٹ بولر دونوں کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچل اسٹارک بھی راولپنڈی ٹیسٹ میں بیٹنگ کررہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ الیسا ہیلی بھی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کررہی ہیں۔

شعیب اختر نے مزید لکھا کہ ’یہ کرکٹ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا پنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، جبکہ ویمنز ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button