زرعی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا دسواں اجلاس سنڈیکیٹ ایڈمن بلاک میں منعقد کیا گیا، اکیڈمک کونسل کے تمام معزز ممبران نے شرکت کی۔
ممبران میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ایگریکلچر پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید، پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز،پروفیسر ڈاکٹر سعید ملک،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،رجسٹرار عمران محمود،کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم سمیت تمام شعبہ جات کے چیئر پرسنز، چیف لائبریرین اور اکیڈمک کونسل کے نامزد ممبران (اکڈیمیا) نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد اجلاس کی باقاعدہ کارروائی شروع ہوئی۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے تمام ممبران کو خوش آمدید کہا ، اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا۔
اس میٹنگ میں مختلف ڈگری پروگرامز کو شروع کرنے کی سفارشات کی گئیں، اور پہلے سے منظور شدہ کورسز کی نظر ثانی کی گئی۔
علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمک کی بھی منظوری دی گئی ، اور بورڈ آف فیکلٹی ممبران کی نامزدگی کی گئی۔