زرعی یونیورسٹی کا بجٹ منظور کرلیا گیا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 14واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)کی زیرصدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں تیرہویں میٹنگ کے منٹس کی توثیق کی گئی، اس کے علاوہ موجودہ مالی سال 23۔2022 اور اگلے مالی سال 24۔2023بجٹ جس کا حجم 326۔851 ملین اور 844۔1018ملین بل ترتیب ہے کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی۔
اجلاس میں تمام معزز ممبران نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی کاوشوں کو سراہا۔
اجلاس میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ سے کیپٹن ریٹائرڈ محمد وقاص رشید، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل آڈٹ فنڈ چودھری شاہ سوار، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ڈائریکٹر فنانس مس ثمینہ درانی، پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم،رجسٹرار عمران محمود، ٹریثرار محمد رفیق فاروقی،محمد آصف نواز،شکیل احمد،رانا علی ضیا،رانا انعام اللہ خان،شیر زمان خان اور ملک محمد فرحان نے شرکت کی۔