Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سنڈیکیٹ کا 38واں اجلاس منعقد ہوا ، جس کی صدارت ریئس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔
سینڈیکیٹ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار عمران محمود نے سر انجام دیے۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے سنڈیکیٹ کے تمام ممبران کو یونیورسٹی کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ممبران نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی بہت کم عرصے میں تدریسی اور تحقیقی میدان میں ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا نمایاں مقام پیدا کرنے پر مبارکباد پیش کی، یونیورسٹی کا بجٹ جو کہ ایک ارب تھا کی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں اکیڈمک کونسل کی جس میں نئے ڈگری پروگرامز،ایچ ای سی کی تعلیمی پالیسی انڈر گریجویٹ پوسٹ گریجویٹ اور مختلف قومی و بین الاقوامی (اے۔او ۔سی) کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود،پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان،پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی، سیکریٹری زراعت پنجاب کے نو مینی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید، سیکرٹری فنانس پنجاب کے نومینی شاہ سوار، ڈاکٹر شفیق پتافی،پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق،ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹرمحمد عمران پلوشہ خانم نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button