Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 16واں اجلاس

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 16واں اجلاس منعقد ہوا ۔

جس کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز نے کی۔

اجلاس کے دیگر شرکا میں نمائندہ ڈی جی واٹر مینجمنٹ ،نمائندہ ڈی جی زرعی تحقیق ڈاکٹر صغیر احمد ،نمائندہ ڈی جی فیلڈ اقبال صابر ، رجسٹرار عمران محمود ،ڈائریکٹر گریجویٹ سٹڈیز ڈاکٹر ناصر ندیم، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ ،ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ،کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم ،ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا ،ڈاکٹر حماد ندیم طاہر ،ڈاکٹر اشفاق احمد ،ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈاکٹر تنویر الحق ،ڈاکٹر جنید علی خان، ڈاکٹر عبدالغفار ،ڈاکٹر تنویر احمد ،ڈاکٹر سلمان قادری ،ڈاکٹر سرفراز ہاشم،اور ڈاکٹر محسن نواز نے شرکت کی ۔

اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد پر بات کی گئی ۔

مختلف شعبہ جات میں نے ڈگری پروگرام کو شروع کرنے کیلئے مسودے پر غور کیا گیا ۔

تعلیمی نصاب جیسا کہ ایم ایس(آنرز )اینیمل نیوٹریشن اور پی ایچ ڈی اینیمل نیوٹریشن ،ایم ایس (آنرز)ایگری ایکسٹینشن اور پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس شامل ہیں غور اور منظور کیے گئے ۔

طلباء طالبات کے تحقیقاتی موضوعات کو بریک بینی سے پرکھا گیا اور ان کی منظوری دی گئی ۔

غیر ملکی ایکسپرٹ کے پینل کی منظوری دی گئی، جو پی ایچ ڈی کی تحقیقات کو سائنسی انداز سے معائنہ کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button