Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا ایک ارب 25کروڑ 70 لاکھ روپے کا بجٹ پیش

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا ایک ارب 25کروڑ 70 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کردیاگیا، ترقیاتی منصوبوں کےلئے 41کروڑ روپے مختص کردئے گئے ۔

تفصیل کے مطابق ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 12 واں اجلاس منعقد کیا گیا۔

جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز نے کی ہے۔

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ڈائریکٹر فنانس ثمینہ درانی، سیکرٹری فنانس کے نومینی ڈائریکٹر لوکل آڈٹ فنڈ چودھری شاہ سوار،سیکرٹری زراعت پنجاب لاہور کے نومینی ڈپٹی سیکرٹری زراعت پلاننگ ڈاکٹر احمد بلال ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ ،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا ،محمد رفیق فاروقی،عمران محمود ،آصف نواز ،عظیم افضال ،شکیل احمد ،شیر زمان ، اور محمد فرحان نے شرکت کی ۔

فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں سال22 ۔2021 کا نظرثانی شدہ بجٹ 79کروڑ 20 لاکھ روپے منظور کیا گیا ،جب کہ مجوزہ بجٹ سال23 ۔2022کا ایک ارب 25 کروڑ 70 لاکھ روپے کو منظور کرلیاگیا ۔

جس میں ترقیاتی بجٹ 41 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کیا گیا، جس میں 500 کلو واٹ شمسی توانائی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

مزید یونیورسٹی کے جاری زرعی تحقیقی منصوبوں جوکہ 60 سے زائد ہیں کی بھی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں شریک تمام ممبران نے جامعہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، اور تمام ممبران نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے اقدامات کو خوب سراہا اور اتنے کم عرصے میں زرعی تحقیقی میدان میں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں