زرعی یونیورسٹی کا ریلیف کیمپ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان نے مظفر گڑھ میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا۔
یہ کیمپ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز کی خصوصی ہدایت پر دریائے چناب کے مغربی کنارے موضع لالپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پبلک ہیلتھ کیمپ، لائیو سٹاک ہیلتھ کیمپ اور راشن کیمپ لگایا گیا۔
زرعی جامعہ ملتان کی پبلک ہیلتھ سوسائٹی نے ڈاکٹر عمیر وقاص کی نگرانی میں متاثرین کی بیماری کی تشخیص کے بعد ادویات دیں۔
شعبہ ویٹرنری سائنسز سے ڈاکٹر ربنواز کوثر اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے جانوروں کی ویکسینیشن کی۔
آخر میں یونیورسٹی سکاؤٹس نے متاثرہ خاندانوں میں یونیورسٹی کمیونٹی کے مالی تعاون سے بنائے گئے راشن بیگز تقسیم کیے۔
سیلابی کیمپ میں ڈاکٹر کاشف حسین،ڈاکٹر عابد،ڈاکٹر عمر اعجاز،ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر عامر بختاور سمیت یونیورسٹی کی مختلف سوسائٹیز نے حصہ لیا۔