Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام کچن گارڈننگ سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی و محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جلال پور پیر والا میں کچن گارڈننگ کے بارے میں آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر کالج کے طلباء کو کچن گارڈننگ کی افادیت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر نبیل اکرام نے کہا کہ سبزیوں کی طلب میں اضافے کی وجہ سے کاشتکار سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے کیمیائی کھادوں اور زہریلی ادویات کا بکثرت استعمال کرتے ہیں ، اور شہری آبادی کے قریب اکثر سبزیوں کی آب پاشی کے لئے سیوریج کا پانی بھی استعمال کیا جاتا ہے، جس کے انسانی صحت پر بہت سے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اس کے پیش نظر زرعی یونیورسٹی ملتان اور محکمہ زراعت توسیع کے اشتراک سے کچن گارڈننگ کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھر یا اس کے ارد گرد سبزیاں خود اُگا کر کچن کی ضروریات کو بھی با آسانی پورا کیا جاسکے گا ، جبکہ کیمیائی آلودگی سے پاک سبزیوں کی فراہمی سے صحت کو بھی بہتر بنایا جاسکے گا۔

مزید کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز کا یہ ویثزن ہے کہ کیمیکل کے بغیرصحت مند سبزیوں کی پنیری زیادہ سے زیادہ علاقوں میں دی جائے۔

اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالشکور شاکر ،وائس پرنسپل ملک خادم حسین و دیگر نے زرعی یونیورسٹی کے اس اقدام کو سراہا۔ سیمنار میں کالج کے طلبہ میں کچن گارڈننگ کی افادیت بارے بریفنگ دی گئی، اور سبزیوں کی پنیری سیڈز کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں