Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیٹ نہ ملنے پر طالب علم نے بس کنڈیکٹر کو دھو ڈالا

نوازشریف ایگری کلچر یونیورسٹی کے طالب علم نے بس میں سیٹ نہ ملنے پر کنڈکٹر کی جم کے دھلائی کردی۔

یونیورسٹی گارڈز طالبعلم کو پکڑ کر اندر لے گئے، یونیورسٹی انتظامیہ نے کارروائی کے لئے پولیس بلوالی ۔

تفصیل کے مطابق ایک طالبعلم یونیورسٹی جانے کے لئے ویڈا بس میں سوار ہوا تو ویڈا بس کنڈکٹر وصی نامی کے ساتھ بس میں سیٹ نہ ملنے پر تلخ کلامی ہوگئی ،جو نواشریف ایگری کلچر یونیورسٹی پہنچی تو نامعلوم طالبعلم نے جم کر ویڈا بس کنڈکٹر کی دھلائی کردی، جس پر بس میں موجود دیگر طلباء نے چھڑوانے کی کوشش کی گئی، جو بےسود گئی ۔

یونیورسٹی کے گارڈزنے پہنچ کر بس کنڈکٹر وصی کی جان بخشی کروائی، اور ویڈا بس کنڈکٹر کی منت سماجت کے بعد بس کو روانہ کیاگیا۔

تاہم اطلاع ملنے پر ویڈا بس سٹاف بھی یونیورسٹی پہنچ گیا، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی، اور معاملے کو بڑھنے سے روک لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں