Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کا سیلاب زدگان کی مدد کا سلسلہ جاری

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نےڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہفت روزہ سیلاب بحالی کیمپ کا انعقاد کیا۔

کیمپ میں 100 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ کچن گارڈننگ کے لیے سبزیوں کے بیج اور پودے بھی دیے گئے۔

پبلک ہیلتھ کیمپ میں وبائی امراض سے متاثرہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے علاج تجویز کروایا اور مفت ادویات لیں۔

کیمپ میں آنے والے زیادہ تر افراد جلد کی بیماریوں اور ڈائریا میں مبتلا تھے، جن میں خاص طور پر چھوٹے بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

جامعہ زرعیہ کی پبلک ہیلتھ ٹیم نے بھرپور طریقے سے بیمار افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کیں۔

زرعی یونیورسٹی ملتان کے ویٹرنری ہسپتال کی جانب سے لگائے گئے لائیو سٹاک میڈیکل کیمپ میں سیلاب سے پھیلنے والی چھوٹے جانوروں کے بخار، ڈائریا، اپھارا، زخموں کے کیڑے، تیزابیت، چیچڑ، اور بڑے جانوروں میں ڈائریا، الرجی، بدہضمی اور اندرونی کرم وغیرہ کا علاج فراہم کیا گیا۔

کیمپ کے انتظامی امور ڈاکٹر تنویراحمد، ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر علی حیدر، ڈاکٹر عمیر وقاص، محمد اشتیاق، ڈاکٹر عمیر سلطان، ڈاکٹر عمر اعجاز اور یونیورسٹی سکاؤٹس نے سر انجام دے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں