Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : زرعی یونیورسٹی کا بڑا اقدام، سیلاب زدگان کے لئے تیسرا کیمپ

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)کی ہدایت پر تیسرے فلڈ ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان کے سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں بستی کھوسہ،ماموری بلوچ،چاہ ہوسف میں پبلک ہیلتھ کیمپ اور ویٹرنری میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔

پبلک ہیلتھ میں وبائی امراض سے متاثرہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے علاج تجویز کروایا ، اور مفت ادویات لیں۔

کیمپ میں آنے والے زیادہ تر افراد جلد کی بیماریوں اور ڈائریا میں مبتلا تھے۔

جامعہ زرعیہ کی پبلک ہیلتھ ٹیم نے بھرپور طریقے سے بیمار افراد کو طبی امداد فراہم کی۔

اس کے ساتھ ساتھ زرعی یونیورسٹی ملتان کے ویٹرنری ہسپتال کی جانب سے لگائے گئے لائیو اسٹاک میڈیکل کیمپ میں سیلاب سے پھیلنے والی جانوروں کی وبائی امراض کھروں کے زخم تیز بخار ڈائریا پیٹ کے کیڑوں اور گلٹی دار بیماری کے تدارک کے لیے علاج فراہم کیا گیا۔اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔

یونیورسٹی اسکاوٹس نے سیلاب زدہ بستیوں میں گھر گھر جا کر ایک ماہ کا راشن،صاف پانی، گیس سلنڈر چولہے تقسیم کیے۔

دوسرے مرحلے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زراعت کی بحالی کے لیے کام کیا جائے گا۔

سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں میں سبزیوں اور فصلات کے بیج کے ساتھ ساتھ مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر تنویر احمد،ڈاکٹر عمر اعجاز ،ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر عامر بختاور،ڈاکٹر عمیر وقاص اور یونیورسٹی روورز سکاؤٹس موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں