Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی ملتان کا ایک اور اعزاز، مائیکرو سافٹ کے دو مقابلوں میں کامیابی

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کا ایک اور اعزاز، یونیورسٹی نے مائیکروسافٹ امیج کپ 2023 کے مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

طلباء نے نیشنل فرسٹ اور ریجنل فرسٹ دونوں ٹائٹل جیت کر متاثر کن کامیابیاں حاصل کیں۔

مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی نے اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ہیڈ آفس میں منعقدہ مائیکروسافٹ امیجن کپ 2023 کی اختتامی تقریب میں امیجن کپ 2023 کے فاتحین اور رنر اپ کا اعلان کیا۔

اس تقریب میں متعدد تعلیمی رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل،سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلیم ایم المالک، چیئرمین ہائر ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اور مائیکروسافٹ کے کنٹری منیجر جبران جمشاد نے خصوصی شرکت کی۔

جدید پروجیکٹ، اسٹور کرو، ڈاکٹر عائشہ حکیم (کمپیوٹر سائنس اسسٹنٹ پروفیسر) کی قیادت میں ‘ارتھ’ کیٹیگری کے تحت نیشنل ونر ایوارڈ حاصل کیا۔

دوسرا پروجیکٹ جس کی سربراہی ڈاکٹر ندیم اقبال (کمپیوٹر سائنس اسسٹنٹ پروفیسر) نے کی، اسے علاقائی ونر ایوارڈ ملا، مائیکروسافٹ امیجن کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی یونیورسٹی کی دو ٹیموں نے دو ایوارڈ جیتے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کہا کہ کمپیوٹر سائنس کا شعبہ گزشتہ 5 سالوں سے مائیکروسافٹ امیجن کپ میں مختلف ایوارڈز جیت رہا ہے ، اس میں شامل طلباء اور فیکلٹی دونوں کی لگن اور مہارت کا ثبوت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button