Breaking NewsEducationتازہ ترین

انجینئرنگ یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس

ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے آٹھویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور وائس چانسلر یو ای ٹی ملتان و لاہور نے کی، اجلاس میں 366 ملین کے بجٹ کی منظور ی دی گئی ۔

اس موقع پریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرورنے کہاکہ اس سال یونیورسٹی کو لاڑ کیمپس میں منتقل کرینگے، جہاں طلباءوطالبات کیلئے ہرسہولت مہیا کرینگے۔

یو ای ٹی ملتان کویوای ٹی لاہورکے برابربنانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں ، یہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں۔

مستقبل کے بہترین انجینئرزیہاں سے اعلی تعلیم حاصل کرکے خطہ کانام پوری دنیا میں روشن کررہے ہیں ۔

میں اس وقت یو ای ٹی ملتان اور یو ای ٹی لاہور کاوائس چانسلر ہوں، میری کوشش ہے جس طرح یو ای ٹی لاہور کو ہم آگے لیکر گئے ہیں، اسی طرح یو ای ٹی ملتان کوبھی خطہ کی بہترین یونیورسٹی بنائیں۔
اور یہ تب ہی ممکن ہے جب جنوبی پنجاب کے طلباو طالبات یونیورسٹی پرمکمل اعتماد کرینگے۔

یوای ٹی ملتان ایک کامیاب یونیورسٹی بن چکی ہے ، ہزاروں انجینئرزسال میں اپنی ڈگریاں مکمل کرکے اپنے لئے بہترین مستقبل تلاش کرچکے ہیں۔

اجلاس میں رجسٹرار ایم این ایس یو ای ٹی ڈاکٹر عاصم عمر اور حزانچی رفیق فاروقی ، ایچ ای سی کے نمائندہ غلام نبی اور ایچ ڈی سے ایڈیشنل سیکرٹری شاہد زمان اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس آصف نیازی اور ڈاکٹر شبانہ افضل نے شرکت کی۔

رفیق فاروقی نے اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں