انجینئرنگ یونیورسٹی میں جشن بہاراں کا آغاز
ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے یونیورسٹی میں جشن بہاراں اسپورٹس فیسٹیول اور یو ای ٹی کی نئی بس سروس کا افتتاح کیا۔
افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے طلباء وطالبات سفرکی بہترین سہولیات کے لیے کوشاں ہیں۔
یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر تکمیل آخری مراحل میں ہے، اور یونیورسٹی انشاءاللہ جلد نئی بلڈنگ میں شفٹ ہوگی۔
یونیورسٹی مزیدبسیں بھی خرید رہی ہے تاکہ طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جا سکیں۔
اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر عاصم عمر، پی ایس ٹو وائس چانسلر انجینئر کامران عمر ، ٹرانسپورٹ انچارج ،اساتذہ اور اسٹوڈنٹ کی نمائندگی شاہ زیب حسن قریشی کررہے تھے ۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے یونیورسٹی میں موسم بہار 2023 اسپورٹس گالا کا افتتاح کیا ، اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ ، اسٹاف اور طلباء کی بڑی تعداد میں موجود تھی۔
وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی بہت ضروری ہیں۔ کھیلوں سے انسان میں اسپورٹس مین اسپرٹ پیدا ہوتا ہے جو انسان کو مشکل حالات میں بہتر طریقے سے مشکلات کے حل کا ہنر دیتی ہے۔
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی بہت جلد اپنے نئے کیمپس میں شفٹ ہو جائے گی ، جہاں پر کھیلوں کے وسیع میدان موجود ہیں۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان جنوبی پنجاب کی واحد انجینئرنگ یونیورسٹی ہے جو طلبا اور طالبات کو معیاری تعلیم دینے کیلئے کوشاں ہے، جسے جلد از جلد اپنے نئے کیمپس لاڑمیں اسی سال اکتوبر میں شفٹ کردیاجائےگا۔
اسی سال اگلی نئی کلاسوں کا آغاز اسی عمارت سے ہوگا، پرانی بلڈنگ بی سی جی کیمپس کے طور پراستعمال ہوگی تاکہ جگہ کی کمی طلباء کے روشن مستقبل میں کوئی رکاوٹ نہ بنے۔
لاڑ کیمپس میں تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، یہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے طالبعلوں کو انجینئر بننے میں مکمل تعاون فراہم کرےگی۔