Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی ملتان کا بڑا اعزاز

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز، بین الاقوامی گرین گاؤن ایوارڈ 2024 کی "نیچر پازیٹیو” کیٹیگری میں فائنلسٹ قرار، یہ اعزاز یونیورسٹی کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے کوششوں کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

اس تناظر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے ڈاکٹر فواد ظفر احمد خان اور پی ایچ ڈی سکالر صبا حیدر کو مبارک باد پیش کی اور پروجیکٹ کو سراہا، جس کے باعث یہ اعزاز یونیورسٹی کو حاصل ہوا۔یہ پروجیکٹ زراعت میں حیاتیاتی تنوع کو بہتر بنانے کے حوالے سے تھا۔اس تحقیق نے زرعی اراضی میں پھولدار پودوں اور حیاتیاتی تنوع کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے جو کہ مفید حشرات،پرندوں، اور پودوں کی بہترین پیداوار کے لیے ضروری ہے۔

ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ یہ بین الاقوامی اعزاز ہمارے لئے باعث فخر ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ کامیابی مزید تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ہمارے ماحول کے تحفظ کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی۔

زرعی رقبوں میں پھولدار پودوں کے ساتھ حیاتیاتی تنوع کو بہتر کرنے کا مقصد زرعی زمینوں میں کچھ علاقے کو مخصوص کرنا ہے جو مفید حشرات اور پرندوں کو محفوظ پناہ گاہ مہیا کر سکیں۔

اس تحقیق میں جدید تکنیکوں اور سائنسی اصولوں کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ زراعت میں حیاتیاتی تنوع کو قدرتی طور پر بحال کیا جا سکے۔

پروجیکٹ ٹیم میں ڈاکٹر فواد ظفر احمد خان (پروجیکٹ لیڈر) پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ، ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈاکٹر مدثر علی، محترمہ حافظہ طاہرہ گل اور ڈاکٹر مارٹن وہیل شامل ہیں۔

گرین گاؤن انٹرنیشنل ایوارڈز ماحولیات کی پائیداری کے حوالے سے تعلیمی اداروں اور ان کے محققین کے قابل ذکر کاموں کو تسلیم کرتے ہیں۔

یہ ایوارڈز عالمی سطح پر اُن منصوبوں کو سراہتے ہیں جو ماحولیاتی بہتری اور پائیداری کے لیے نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ اس سال 28 ملکوں سے صرف 95 پراجیکٹس کو فائنلسٹ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button