Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کا سالانہ سپورٹس گالا 2024

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا سالانہ سپورٹس گالا 2024 جوش و خروش اور ولولے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اسپورٹس گالا میں مختلف مقابلے شامل ہیں، جن میں کبڈی، کرکٹ، فٹبال، والی بال، 100 میٹر ریس، رسہ کشی، اور لانگ جمپ شامل ہیں، مختلف شعبوں کے طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔

پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز نے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ طلباء میں قیادت، استقامت اور ٹیم ورک جیسی خصوصیات بھی پیدا کرتے ہیں، یہ سپورٹس گالا ہماری یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میں سپورٹس مین سپرٹ کو پیدا کرتا ہے۔

اس موقع پر سرفراز حسین خان اسپیشل سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ، جنوبی پنجاب نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی، انہوں نے کہا نوجوان ہماری قوم کا سرمایہ ہیں، اور اس طرح کی سرگرمیاں ان کی توانائی کو مثبت طور پر استعمال کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہاں آج نوجوانوں کے جوش و جذبے اور صلاحیت کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

کنوینیر سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اُنھوں نے کہا کہ یہ سال کا دوسرا سپورٹس ایونٹ ہے۔ پہلے ایونٹ میں انڈور سپورٹس پر فوکس کیا گیا جبکہ دوسرے ایونٹ میں آؤٹ ڈور سپورٹس پر توجہ مرکوز ہے۔

ڈائریکٹر سپوٹس ڈاکٹر محمد ارسلان خان نے کہا کہ یونیورسٹی باقاعدگی سے طلباء و طالبات کے لیے سپورٹس ایونٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔

تقریب میں موجود دیگر اہم شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر سلمان قادری، ڈاکٹر عالمگیر اختر خان، ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ، شہزاد صابر، ڈائریکٹر ایگریکلچر (ایکسٹینشن)، ملتان ڈویژن؛ ڈاکٹر غلام عباس، ڈائریکٹر، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز، کاٹن زون، ملتان؛الیاس رضا کلاچی، ڈویژنل ڈائریکٹر، ملتان ڈویژن؛ ڈاکٹر حافظ عاصف الرحمن، ڈائریکٹر، ایم آر آئی؛ ڈاکٹر غلام سرور، چیف سائنسدان، کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ملتان۔طاہر نعیم، ہیڈ، ایف اے سی ملتان، نیاز احمد، ڈویلپمنٹ آفیسر، ایف ایف سی؛ اور رانا مبشر حسین، ڈپٹی سیکریٹری شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button