Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں طالبہ کی بس سے ٹکر، موقع پر جان کی بازی ہار گئی

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے شعبہ بائیو کیمسٹری کے پانچویں سمسٹر کی 21سالہ طالبہ مناحل موٹر سائیکل پر یونیورسٹی پہنچی تو بھاری بیگ کی وجہ سے توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سامنے جانے والی بس سے ٹکرا کر نیچے گر گئی اور موقع پر جان بحق ہوگئی۔

دولت گیٹ کی رہائشی طالبہ کے والدین کو واقعہ کی اطلاع دی گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کےلئے نشتر بھجوایا گیا مگر والدین نے پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دی، جس پر ظاہری پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ پولیس نے بھی انکوائری شروع کردی۔

یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ ہے، جس کی انکوائری شروع کردی گئی ہے، ڈرائیور کو کیمپس تک پابند کردیاگیا ہے، پولیس کو بھی آن بورڈ رکھا گیا ہے، معاملے کی شفاف تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button