Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کے طلباء رودکوہی علاقے میں پہنچ گئے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اگرانومی کے طلباء کا ڈاکٹر خرم مبین (ایسوسیٹ پروفیسر) کی سربراہی میں رود کوہی کے علاقہ ڈیرہ غازی خان کا مطالعاتی دورہ، طلباء نے رود کو ہی علاقہ جات میں پانی کے حوالے سے عملی مشقوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

رود کوہی کے پانی پر اگنے والی فصلات اور زمین کی پیداواری صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

طلباء نے کسانوں سے سوالات کیے اور ان کے مسائل جانے، مزید براں مسائل کے حل کی بابت ان سے تجاویز بھی مانگی گئیں۔کسانوں نے رود کو ہی پانی کو کھیتوں تک رسائی کے حوالے سے بہتر اور آسان بنانے کے ساتھ ساتھ زرعی تحقیق کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ اور کم متاثر ہونے والی اور موسمی سختیاں برداشت کرنے والی فصلات اور اقسام کے بیج کی دستیابی کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر(میٹا میٹا ریسرچ نیدرلینڈ) کے مالی تعاون سے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر ملیریا اور ڈینگی جیسے موزی امراض سے بچاؤ کے لیے مٹھاون رود کوہی کے کسانوں میں مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button