Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس، ایک ارب 27 کروڑ کے بجٹ کی منظوری

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 43ویں سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی زیر صدارت سنڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا۔

سنڈیکیٹ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار مس سمعیہ امبرین نے سرانجام دیے، جبکہ سنڈیکیٹ ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کا نومینی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، سیکرٹری ایگریکلچر پنجاب لاہور کے نومینی ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس شبیر احمد،ڈاکٹر شفیق پتافی،آن لائن ممبران میں بیرسٹر اسامہ فضل چوھدری،سیکرٹری فنانس پنجاب کے نومینی محمد عارف جبکہ یونیورسٹی ممبران میں ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ، ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر محمد آصف رضا، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر ناہید بانو، ڈاکٹر محمود عالم موجود تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے سنڈیکیٹ کے تمام ممبران کو یونیورسٹی کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

سنڈیکیٹ کے اس اجلاس میں ٹریژار محمد رفیق فاروقی نے معزز ممبران کو بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر مالی سال 26 ۔2025 کے لیے ایک ارب 27 کروڑ 50 لاکھ بجٹ کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ جو کہ 75 کروڑ تھا کو بھی منظور کر لیا گیا۔

مزید یہ ہے کہ بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کی تمام سفارشات کو منظور کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ ٹی۔ ٹی۔ایس فیکلٹی کی ڈی۔ ٹی۔آر۔ سی پر فارمنس کی بنیاد پر انکریمنٹ کی منظوری دی گئی،اور فیکلٹی کے این او سی اور چھٹیوں کی منظوری دی گئی، اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے دیگر انتظامی امور کی بھی منظوری دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button