ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں انٹری ٹیسٹ کی تیاریاں

رجسٹرار یو ای ٹی ملتان انجینئر ڈاکٹر عاصم عمر نے بتایا کہ ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام وہ امیدوار جو "ای-کیٹ” کا امتحان کسی وجہ سے دینے سے رہ گئے، اور وہ انجینئرنگ کرنے کے خواہش مند ہیں تو ان طلباء و طالبات کیلئے ایم این ایس یو ای ٹی ملتان نے انٹری ٹیسٹ کا اہتمام کیا ہے۔
ساڈھے سات سو روپے موقع پر دے کر یو ای ٹی ملتان سٹی کیمپس قاسم پور کالونی نزد بی سی جی چوک میں وہ امیدوار یونیورسٹی آکر 21اگست 2023 بروز پیر ساڑھے نو بجے صبح کے وقت انٹری ٹیسٹ دے سکتے ہیں، اور موقع پر اپنی انٹری کرواسکتے ہیں ۔
ٹیسٹ میں حصہ لینے کے بعد یو ای ٹی ملتان میں انجینئر نگ کرنے کیلئے مختلف شعبوں میں داخلہ کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2023 ہے۔
طلباء و طالبات اپنے داخلہ کیلئے معلومات یونیورسٹی سے صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک دفتری اوقات میں لے سکتے ہیں۔