Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک امتحانات: شکایت کرنے پر موبائل انسپکٹر کو امتحانی سنٹر سے نکال دیا گیا

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانی سنٹر کی ریذیڈنٹ انسپکٹر نے شکایت کرنے پر موبائل انسپکٹر کو کالج سے نکال دیا ۔
گورنمنٹ گرلز کالج ٹبہ سلطان پور میں قائم امتحانی سنٹر کی چیکنگ کےلئے ملتان بورڈ حکام نے موبائل انسپکٹر کاشف صدیقی کو بھیجا ، جب انہوں نے سنٹر کو دورہ کیا تو آر آئی موجود نہ تھیں، جس پراس نے چیئرمین کو فون پر اطلاع دی تو انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ شکایت کا سن کر ریذیڈنٹ انسپکٹر نے موبائل انسپکٹر کو کالج سے نکلوادیا، اور خوب سنائیں۔
جس پر کاشف نے چیئرمین کو سارا معاملہ بتایا، تاہم انہوں نے کوئی کارروائی کرنے کے بجائے معاملے کو رفع دفع کرایا، اور صلح صفائی کرادی۔