Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل رمضان بازار قائم

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ماہ صیام میں عوامی ریلیف کیلئے منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے شہر کے مخلتف علاقوں میں موبائل رمضان بازار قائم کردیے ہیں ، جو کہ گلی محلوں میں جاکر عوام کو سستی اشیاء خوردونوش فراہم کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گل گشت میں موبائل رمضان بازار کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے منفرد اقدام پر بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 10 موبائل رمضان بازار شہر کے مخلتف علاقوں میں روٹس پر رہینگے، اور اعلی معیار کی اشیاء خوردونوش رمضان بازار کے ریٹ پر فراہم کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل رمضان بازاروں کا مقصد عوام کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا ہے کیونکہ موبائل رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ کی نسبت ریٹس کم ہونگے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں قائم 11 رمضان بازاروں میں عوام کا بے پناہ رش ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر انتظامات کی علامت ہے۔

ماہ صیام میں عوامی ریلیف کیلئے مزید اقدامات جاری رہینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں