Breaking NewsNationalتازہ ترین

سرکاری سکولوں کے طلباء کے موک امتحانات شروع ہوگئے

سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انورکی ہدایت پرملتان میں تعلیمی بورڈ کی طرز پر میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات سے طلباوطالبات کوروشناس کرانے اوران کی پریکٹس ومہارت کیلئے گرلزوبوائزہائی سکولز،ہائرسیکنڈری سکولز کی سطح پرنہم، دہم، فرسٹ ائروسیکنڈائرکے امتحانات گزشتہ روز14اپریل کو شروع ہوگئے۔

گزشتہ روزمیتھ کا پہلا پیپر تھا جوتعلیمی بورڈ کی طرزپر لیا گیا۔

پیپرصبح 09:30بجے شروع ہوااور12:30 بجے ختم ہوا، سپرنٹنڈنٹ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ونگران عملہ تعینات کیاگیا۔روزانہ کی بنیاد پر مارکنگ کرنے کے عمل کوحتمی شکل دے دی گئی۔ باقاعدہ ہر طالب علم اوراساتذہ کی پروفائل مکمل کی جارہی ہے، نتائج کے اعلان میں والدین کوشامل کیا جائے گا۔والدین کیساتھ میٹنگزکاانعقاد کیاجائے گااورطلبہ کی کارکردگی کوبہتر بنایاجائیگا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری شیخ محمد رفیق ان امتحانات کی موک ایکسرسائزکے فوکل پرسن ہیں۔
سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان نے تمام گرلزوبوائزہائی وہائرسیکنڈری سکولزکے سربراہان کوہدایت کی ہے کہ سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹراحتشام انورکی ہدایت پرمکمل طورپر عمل کیاجائے اور مکمل طورپر تعلیمی بورڈ کی طرزپرامتحانات کے انعقاد کویقینی بنایاجائے۔

گزشتہ روزسی ای اوشمشیراحمد خان اور فوکل پرسن ڈی ای او شیخ محمد رفیق نے مختلف سکولزکااچانک دورہ کیااورامتحانی عمل کو چیک کیا۔واضح رہے کہ یہ امتحانات 22اپریل تک جاری رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں