Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پہلی کلاس سے سیکنڈ ائیر تک موک سسٹم کے تحت پیپر تیار : شمشیر خان

موک امتحانات ٹیسٹ سسٹم کے تحت آئیٹم بینک بنایا گیا ہے جس میں سے سوالات کا چناؤ کرکے پیپر تیار کیا جائیگا، سکول اولمپک میں ساوتھ پنجاب میں ملتان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی کلاس سے سیکنڈ ائیر تک موک سسٹم کے تحت پیپر تیار کئے جائیں گے ، جس میں بہت سارے پیپر بنا کر آئیٹم بینک میں بجھوائے جائیں گے، اور اس میں سے کوئی ایک پیپر سوالات پر مشتمل سلیکٹ کرلیا جائیگا ، اس سے پیپر آوٹ ہونے کی شکایات ختم ہوجاییں گی۔

صبحِ نو سکول 2 جگہ پر اچھی کارکردگی کے ساتھ بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں، اسکا دائرہ کار مزید بڑھانے بارے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

سابقہ سال میں ملتان ڈسٹرکٹ کی اولپمک میں ساتویں پوزیشن تھی رواں سال ساوتھ پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، اور پہلی بار سکول اولپمک میں فٹبال اور ہاکی کو متعارف کرایا گیا ہے ۔

مزید برآں درجہ چہارم کے ملازمین کی ترقی کی گئی ہے، سکیل 4 سے سکیل 11 تک ترقی کیلئے 4 ورکرز کی ڈیپوٹیشن کر دی گئی ہے ۔

پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی اور ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی کی سنیارٹی لسٹ فائنل مراحل میں ہے، اس ماہ ہی انکی بھی پرموشن کردی جائیگی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button