ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں مون سون اور یوم دفاع کے حوالے سے شجر کاری کی تقریب
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں مون سون اور یوم دفاع کے حوالے سے شجر کاری کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
پروفیسرڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے پودا لگا کے تقریب کا آغاز کیا، تقریب کا مقصد مون سون اور یوم دفاع کی مناسبت سے یونیورسٹی میں شجر کاری کرنا اور اس موقع پر اپنے شہداء کے نام سے پودے لگانا تھا ۔
اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے لازوال قربانیاں دی گئیں اور حاصل کرنے کے بعد بھی قربانیاں دیتے آ رہے ہیں، یہ قوم زندہ دل اور جذبہ رکھنے والی قوم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں ان کی ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، چھ ستمبر 1965 میں پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کے لیے انے والے دشمنوں کو ہمیشہ کے لیے ناکامی کا بدنما داغ اپنے سینوں پر سجا کر واپس بھیجا۔اپنے ملک کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو ضائع نہیں جانے دیں گے ہماری قوم کے پاک فوج کے نوجوان جو شہید ہوئے وہ مرے نہیں بلکہ پوری قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔
تقریب میں مختلف قسم کے پودے لگائے اس موقع پر ڈاکٹر احمد نے اس ملک کی بہتری اور اپنے شہداء کے لیے دعا کروائی۔
تقریب میں الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے عطیہ کے گئے پودے استعمال ہوئے، اور دیگر نو سو پودے لگائے گئے جن میں ارجن ، ٹیکما، جیٹروفا ،کنوکرپس اور دیگر پودے شامل تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر گلزار اختر، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر محمد عمران، ڈاکٹر مقرب علی، ڈاکٹر وسیم حسن،ڈاکٹر محمد عارف اور ڈاکٹر وزیر احمد بھی موجود تھے۔