Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا آغاز

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی کے زیراہتمام مون سون پلانٹیشن کمپین کا افتتاح کیا گیا۔

جس میں مختلف پھل دار اور جنگلات کے 5000 سیڈ بال کیمپس اور نہر نو بہار کے ارد گرد پھینکے گئے، تا کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے نم دار زمین میں سیڈ بال ٹیکنالوجی سے شجرکاری کی جائے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کہا کہ رواں سیزن میں بھی یونیورسٹی پلانٹیشن ڈرائیو میں بھرپور حصہ لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی جامعہ ملتان لوکل کمیونٹی کے ساتھ مل کر درخت لگا کر ماحول کو صاف کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید برآں شرکاء کو سیڈ بال تیار کرنے اور اس کے استعمال کے متعلق عملی مہارتوں سے روشناس کرایا گیا تاکہ کمیونٹی خود سے خالی جگہوں پر رواں موسم برسات میں بھرپور شجرکاری کریں۔

اس موقع پر ڈاکٹر مقرب علی خان،پلوشہ خانم،ڈاکٹر شازیہ حنیف،مصباح صغیر سمیت اسٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button